• news

سعودیہ کیلئے پروازوں میں تاخیر سعودی ایوی ایشن اتھارٹی‘ کا پھر پی آئی اے کو 70لاکھ ریال کا جرمانہ

جدہ/کراچی (آئی این پی) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سعودی عرب جانے والی اپنی پروازوں کی بروقت روانگی کو یقینی نہ بنا سکی ، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی  نے ایک بار پھر پی آئی اے کو 70لاکھ ریال کا جرمانہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حج اور عمرہ کے سیزن میں پی آئی اے کی اکثر پروازیں تاخیر  سے سعودی عرب پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال پاکستان ایئر لائنز پر سعودی ایوی ایشن اتھارٹی  بھاری جرمانے عائد کرتی ہے اور تازہ جرمانہ 70 لاکھ ریال (18 کروڑ 64 لاکھ روپے  )  کا جرمانہ عائد کر دیا ، سعودی حکام نے پی آئی اے کا حج آپریشن واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن کا آپریشن بند کیا جا سکتا ہے۔
پی آئی اے /  جرمانہ

ای پیپر-دی نیشن