مسلم لیگ ن لائرز فورم کا سول نافرمانی تحریک کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی تحریک چلانے کے اعلان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے اور احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔