امرتسر: بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کا اگلی سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ
امرتسر+ نئی دہلی (آئی این پی+ آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی اور بھارتی آرمی چیف نے امر تسر میں پاکستان بھارت سرحد پر اگلی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ضلع امرتسر میں پاکستان بھارت سرحد پر ڈیہ بابا نانک کے علاقے میں اگلی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خصوصی مراعات کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیٹلی کو پینتھر ڈویژن کے دورہ کے موقع پر پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کی مجموعی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
امرتسر/ دورہ