• news

’’ پھر عوام جانیں یا حکومت‘‘ عمران کے بیان پر شرکائے دھرنا کے عزیز و اقارب پریشان

لاہور  (ثناء نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھرنا کیلئے جانے والے نوجوانوں کے والدین کو بھی پریشان کر دیا۔ بعض لوگوں نے اپنے بچوں کو واپس بلا لیا۔ تفصیلات  کے مطابق عمران خان کے اس اعلان نے کہا کہ 48 گھنٹے بعد وہ کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے اس کے بعد عوام جانیں اور حکومت جانے ،کارکن  ریڈ زون جائیں گے بعض لوگ پریشان  ہو گئے اور انہوںنے اپنے بیٹوں کو واپس بلا لیا۔ والدین کے مطابق عمران دھرنے کے شرکاء کو ایندھن بنانا چاہتے ہیںکیا ایسے لیڈر بھی ہوتے ہیں جو کہیں ان کے کارکن ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
والدین پریشان

ای پیپر-دی نیشن