قطر سے درآمد ہونے والی ایل این جی کے حجم اور قیمت کے تعین کیلئے 9 رکنی پینل تشکیل دیدیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس، خزانہ اور پانی و بجلی کے حکام پر مشتمل 9رکنی پینل تشکیل دیدیا ہے جو قطر سے درآمد ہونیوالی ایل این جی کے حجم اور قیمتوں کا تعین کریگا۔ پیر کو غیرملکی خبر ایجنسی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ پاکستان نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایک 9رکنی پینل تشکیل دیدیا گیا ہے جو ایل این جی کے حجم اور قیمتوں کا تعین کریگا۔
ایل این جی/ پینل