• news

سندھ ہائیکورٹ: طاہر القادری کیخلاف درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ درخواست گذار رانا فیض الحسن نے مؤقف اختیار کیا تھا طاہر القادری پاکستان آمد کے بعد مسلسل انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور آئین توڑنے کے لئے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ طاہر القادری کی اشتعال انگیز تقاریر کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور عام آدمی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن