آزادی مارچ کے شرکا کی تعداد 23 سے 24 ہزار، انقلاب مارچ کی تعداد 35 ہزار ہے: سکیورٹی ادارے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کے مطابق عمران خان کے دھرنے میں 18 سے 20 ہزار افراد شریک ہیں جبکہ طاہر القادری کے دھرنے میں 25 سے 30 ہزار افراد موجود ہیں۔ سکیورٹی ادارے کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد 23 سے 24 ہزار اور انقلاب مارچ میں 35 ہزار افراد شریک ہیں۔