سیاسی مسائل کے حل کیلئے جمہوری طریقہ استعمال کیا جائے: برطانوی وزیر خارجہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ سیاسی مسائل کے حل کیلئے جمہوری طریقہ کار استعمال کیا جائے۔ امید ہے سیاسی جماعتیں آئین کے مطابق صورتحال کا حل نکال لیں گی۔ برطانیہ جمہوری پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔