• news

اعلان کے باوجود طاہر القادری کے بیٹے دھرنے میں شریک نہ ہوسکے، عمران کے بیٹے بھی مارچ میں سفر کے بعد منظرنامے سے غائب

لاہور( این این آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کے باوجود انکے دونوں صاحبزادے انقلاب مارچ یا دھرنے میں شریک نہ ہوسکے جبکہ عمران خان کے صاحبزادے بھی آزادی مارچ کے سفر میں کچھ دیر ہمراہ رہنے کے بعد منظر نامے سے غائب ہیں۔ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انکے صاحبزادے حکمت عملی کے تحت انکے ساتھ نہیں تاہم جب انقلاب مارچ کا آغازہوگا تو وہ انکے ہمراہ ہوں گے لیکن انقلاب مارچ اور دھرنے کوپانچ گزر جانے کے باوجود انکے دونوں صاحبزادے انکے ہمراہ نظر نہیں آئے۔ اسی طرح عمران خان کے دونوں صاحبزادے بھی انکے ہمراہ نظر نہیں آرہے۔

ای پیپر-دی نیشن