تحریک انصاف اور عوامی تحریک پُرتشدد راستہ اختیار نہ کریں: امریکہ کی اپیل
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں جاری معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اصرار کیا ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح معاملات حل کئے جائیں کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو۔ تمام پاکستانی جماعتوں کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے اپیل ہے کہ پرتشدد راستہ اختیار نہ کریں۔ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔