• news

پاکستان ٹیم کے کپتان کلیم اللہ ملک کے پہلے کروڑ پتی فٹبالربن گئے

برلن(ثناء نیوز)پاکستان کے اکیس سالہ کلیم اللہ کا کرغستان کے فٹبال کلب ایف سی ڈورڈوئی سے دس ملین کا معاہدہ ہوا ہے۔وہ لیگ میں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کے پہلے کروڑ پتی فٹ بالر نے کہا ہے کہ اپنے خواب کی تعبیر مل گئی ہے۔پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی پیشہ ور کھلاڑی بننے کا خواب تھا۔ میں نے اس کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے اور خلاف توقع جلدی کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے۔میرا اگلا ہدف اب یورپی لیگ میں کھیلنا ہے۔ کلیم اللہ نے کہا کہ قومی ٹیم کے بحرین سے تعلق رکھنے والے کوچ شاملان نے بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کی ہے۔کلیم اللہ کا تعلق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے ہے جوعناب شاہی انگوروں اور فٹبالرز کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن