• news

6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ، حمزہ اکبر، حسین رفائی، بونبارات، عامر سرگوشی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی(سپورٹس رپورٹر) تیسری 6 ریڈسنوکر چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن شپ پاکستان کے محمد آصف اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب نہ ہوئے پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف کو پاکستان ہی کے حمزا اکبر نے دلچسپ مقابلے کے بعد6-3 فریم سے شکست دیکر مقابلوں سے باہر کردیا۔ ایران کے عامر سرگوش ایران کے حسین رفائی اور تھائی لینڈ کے بونیا رات اور بلتستان کے حمزااکبر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے بونیا رات نے سنگاپور کے بون چن کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد6-5فریم سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ایران کے حسین وفائی نے پاکستان کے محمد آصف ٹوبہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد6-1 فریم سے قابو کیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حمزا اکبر نے پاکستان ہی کے سہیل شہزاد کو6-5 سے مات دی۔ آخری کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرگوش نے پاکستان کے محمد ساجد کو6-4 سے پچھاڑ دیا۔ اس سے قبل پری کوارٹرفائنل مقابلوں میں حسین وفائی نے بھارت کے راہول اجے کو6-3‘ پاکستان کے محمد آصف ٹوبہ نے شام کے عمر الکوجہ کو6-4 سے سنگاپور کے انگ بون چن نے ہانگ کانگ کے چوہن من کو6-4 سے ‘ تھائی لینڈکے بونیا رات نے افغانستان کے  صالح  محمد کو6-5 سے پاکستان کے سہیل شہزاد نے پاکستان ہی کے اسجد اقبال کو 6-2 سے پاکستان کے حمزا اکبر نے دفاعی چیمپئن اپنے ساتھی محمد آصف کو6-3 سے اورآ خری پری کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرگوش نے ہانگ کانگ کے چووائی کو6-1 سے شکست دی۔ 6 ریڈ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل آج کھیلے جائیں گے جبکہ کل سے ایشین ٹیم ایونٹ کا آغاز ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن