• news

ملتان شوکت خانم ہسپتال

حال ہی میں مجھے شوکت خانم کینسر ہسپتال کیطرف سے ملتان میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا ۔ یہ تقریب ملتان میں شوکت خانم واک ان کلینک کے قیام کے سلسلہ میں تھی ۔ اس موقع پر شوکت خانم کی انتظامیہ نے اس کلینک کی افادیت اور اپنے دیگر جاری پراجیکٹ کا تفصیل سے ذکر کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہسپتال میں 75% کینسر کے مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے۔ اور اس علاج پر زکوٰۃ فنڈ سے اربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کی مدد کرنے والے خصوصاً ملتان واک ان کلینک کی جگہ اور اس کو مکمل کرنے میں اُٹھنے والے اخراجات کو برداشت کرنے والے حضرات کا نہ صرف نام لیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملتان میں واک ان کلینک کے قیام سے سائوتھ پنجاب کے کینسر کے مریضوں کو چیک اپ کے لئے کو شوکت خانم ہسپتال لاہور جانا پڑتا تھا اب ملتان ہی میں کروا سکیں گئے۔ اس سلسلہ میں شوکت خانم ہسپتال اور اس کے ڈونر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ (جاوید شہزاد۔ ڈیڑہ اڈا ملتان)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن