• news

بھارتی الزام تراشی اور حقیقت

مکرمی!برصغیر پاک و ہند کے امن کو تباہ ہونے سے بچانے کی خاطر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان پر ”پراکسی وار“جیسی الزام تراشی کی بجائے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیکر تاریخ میں سنہرے حروف سے اپنا نام رقم کر لیں۔ پراکسی وار جیسے الزام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اگر اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جدو جہد کرتے ہیں تو ہمارا ازلی دشمن بھارت انکا الزام بھی پاکستان پر عائد کر کے حالات میں بگاڑ پیدا کر دیتا ہے۔ یہ حقیقت پوری دنیا پر آشکار ہے کہ پاکستان بذات خود دہشت گردی کا اور تخریب کاری جیسی لعنتوں کا شکار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ متذکرہ احوال کی روشنی میں بھارتی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے خلاف خواہ مخواہ الزام تراشی کی بجائے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خودا رادیت دیتے ہوئے انہیں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنیکا اختیار دیدے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ +چوہدری اکمل چیمہ سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن