متعدد شہروں میں دو خواتین اور 3 لڑکے زیادتی کا شکار، مقدمات درج
لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین اور تین کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ملزم اللہ بخش نے شادی خاتون (ک) کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ فیصل کالونی پتوکی میں ملزم عرفان نے 11 سالہ کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں چک 59 سے ملزم امجد نے شادی شدہ خاتون ناصرہ کو بہلا پھسلا کر اغوا کرلیا۔ شاہ کوٹ کے نواحی گائوں گاہندراں چک 86 اوباش نوجوان عمران نے 7 سالہ لڑکے سمائل کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کے بعد بعد ملزم فرار ہوگیا۔ فیصل آباد میں تھانہ سٹی سمندری کے نواحی علاقے چک 390گ۔ب کے محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ نصیر اور اس کے ساتھی نے میری ہمشیرہ کو نشہ آور چیز سونگھا کر بے ہوش کر دیا اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں تین افرادنے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حسن پورہ کے یٰسین نے پولیس کو بتایا میرا کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ عثمان اور اس کے دو ساتھی اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔