جنگ بندی کی خلاف ورزی:اسرائیل کے غزہ پر پھر حملے‘ مصر سے مذاکراتی وفد بلا لیا
تل ابیب ( بی بی سی+ رائٹرز) اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی ‘ وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد حملوں کا آغاز کریں جس کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ایک اسرائیلی فوجی نے کہا کہ ’حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 5 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ہدف بنائے گئے بیت حنین سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر گئی۔ اسرائیل نے قاہرہ سے مذاکراتی وفد واپس بلا لیا۔غزہ میں فریقین کے درمیان موجودہ جنگ بندی گذشتہ بدھ کو ہوئی تھی جس کی مہلت پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ختم ہونی تھی۔اسرائیلی فوج نے الزام لگایا فلسطین کی جانب سے 3 راکٹ فائر کئے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی طیارے نے بم پھینکے ہیں۔