• news

وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ نوازشریف جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے متعلق عزم کا اظہار کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آج تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے اپنے چیمبر میں  ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم ملاقات میں پارلیمانی رہنمائوں کو مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیراعظم پارلیمانی رہنمائوں کی رائے بھی لیں گے۔
وزیراعظم/ خطاب

ای پیپر-دی نیشن