• news

کارکنوں کو شاہ محمود کے گھر کا گیٹ کھولنے سے روکا، حملہ نہیں کیا: بلال بٹ

ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد بلال بٹ نے کہا ہے کہ لیگی کارکن کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیتے۔میں نے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، کبھی بھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ بعض کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تاہم ٹی وی چینلز کی فوٹیج اس بات کی گواہ ہے کہ وہ خود اور دیگر عہدیداروں نے کارکنوں کو اس سے منع کیا اور پولیس کی آمد سے قبل ہی مشتعل کارکنوں کو ہم نے ہٹا دیا تھا۔ الزام غلط ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود نے انہیں ’’بلوبٹ‘‘ قرار دیکر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔
بلال بٹ

ای پیپر-دی نیشن