ہرایرا غیرا نتھو خیرا پارلیمنٹ کو چیلنج نہ کرے: شازیہ مری کا جذباتی خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی سندھ سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایوان میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے ایک ہوجانے والے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سے بھرپور داد وصول کی‘ شازیہ مری نے خطاب میں عمران خان اور طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا پارلیمنٹ کو چیلنج نہ کرے‘‘ شایہ مری نے کہا کہ یہ پارلیمانی الفاظ ہیں مجھے کہنے دیا جائے کہ انہوں نے یہ کیا تماشا لگا رکھا ہے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر ڈانس کروا رہے ہیں ،خیبر پی کے غیرت والا صوبہ ہے وزیر اعلیٰ کی کیا درگت بنا دی گئی۔ انہوں نے بلھے شاہ کے شعر سے تقریر ختم کی جس کی پورے ایوان نے ڈیسک بجا کر تائید کی۔
شازیہ مری