• news

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے‘ بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا‘ لڑکیاں بازی لے گئیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی سالانہ 2014 کے امتحانات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیاں بازی لے گئی ہیں۔ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج جمعرات صبح 9:30 بجے سنٹر فار انڈر گریجویٹ سٹڈیز الرازی ہال میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران مہمان خصوصی ہونگے۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے/ بی ایس سی سالانہ 2014 کے امتحانات میں بی ایس سی کی طالبہ صبا خالد رول نمبر 21202 نے 700 نمبر حاصل کر کے اوورآل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بی ایس سی کی طالبہ عتیقہ فخر رول نمبر 128331 نے 682 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی طالبہ سمعیہ منیر رول نمبر 66378 نے 670 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بی اے کی طالبہ عائشہ معراج رول نمبر 64893 نے 680 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن نایاب رمضان رول نمبر 11061 نے 666 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور امیدوار شہباز احمد رول نمبر 76705 نے 644 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2014 میں کل 133223 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 50211 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 37.69 فیصد رہا۔
بی اے/ بی ایس سی نتائج

ای پیپر-دی نیشن