دورہ سری لنکا :پاکستان کو ون ڈے پریکٹس میچ میں 13رنز سے شکست
کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو ایک روزہ پریکٹس میچ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 13 رنز سے ہرا دیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے 7 وکٹوں پر 325 رنز بنائے۔ گوناتھیلاکا 51، پریانجن 65، وتھناگے 56 اور پریرا 52 رنز ناٹ آؤٹ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے انور علی نے 67 رنز، صہیب مقصود نے 19، شاہد آفریدی نے 52 اور فواد عالم نے 20 رنز دئیے مگر وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ محمد حفیظ نے4، محمد طلحہ نے 2 جبکہ وہاب ریاض نے یک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث پاکستان کو 46.2 اوورز میں 304 رنز کا ٹارگٹ ملا مگر قومی ٹیم 46.2 اوورز میں 8 وکٹوںپر 290 رنز بنا سکی۔ احمد شہزاد 39، محمد حفیظ 54، یونس خان 27، عمر اکمل 7، کپتان مصباح الحق 38، فواد عالم 28، صہیب مقصود 29 اور شاہد آفریدی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پریرا، چیمارا اور رندیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو کھیلا جائیگا۔