ورلڈ جونیئرٹیم سکواش :پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا‘ مقابلہ آج ملائیشیا سے ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ورلڈ جونیئرٹیم سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم آج ملائیشیا کے مدمقابل آئے گی۔نمیبیا میں جاری ٹیم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان نے فن لینڈ کویکطرفہ مقابلے کے بعد دوصفرسے شکست دیدی۔ پاکستان کے علی بخاری اورطیب اسلم نے کوئی گیم ہارے بغیرفن لینڈ کیخلاف فتح سمیٹی۔