چیف الیکشن کمشنر پی سی بی ثائر علی مستعفی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس (ر) محمد ثائر علی نے بورڈ کے پیٹرن انچیف کو اپنے فیصلے سے آگاہ دیا ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر رانا فاروق کو ان کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کردی گئی۔