• news

محمود خان اچکزئی ایک باغیرت پختون ہیں، ان کا کوئی قریبی مارا جائے تو ردعمل کیا ہوگا: طاہر القادری

اسلام آباد (آن لائن) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ایک باغیرت پختون ہیں اگر ان کا کوئی قریبی مظلومیت کے ساتھ مارا جائے تو ان کا ردعمل کیا ہوگا جبکہ انہیں انصاف بھی نہ ملے۔ اپنے خطاب کے دوران عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر احتجاج کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ پر امن احتجاج کررہے ہیں جو کہ ہمارا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن