• news

فخرالدین جی ابراہیم دوبارہ ہسپتال داخل، حالت خطرے سے باہر

اسلام آباد(ثناء نیوز)سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو طبیعت نا ساز ہونے کے باعث دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ معالجین کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے تین روز قبل سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے دل کا آپریشن ہوا تھا۔ اس دوران انکے دل کا ایک وال بھی تبدیل کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات انکی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ فخرالدین جی ابراہیم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن