• news

آزادی اور انقلاب مارچ کے 50 زخمی پمز لائے گئے‘ 40 پولیس اہلکار شامل تھے: ترجمان

اسلام آباد (ثناء نیوز) آزادی اور انقلاب مارچ  کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث دو روز میں  50 سے زائد افراد  زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے  پمز ہسپتال لایا گیا جن میں 40  پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کو فوری طبی امداد  فراہم کر کے فارغ کر دیا گیا۔  ترجمان پمز کے مطابق   سنجیدہ نوعیت کے زخم نہیں تھے۔

ای پیپر-دی نیشن