پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے والے سیاسی طالبان، عورتوں کو ڈھال بنانے والے بزدل ہیں: ساجد میر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے والے سیاسی طالبان ہیں جن سے حکومت نے ضرورت سے زیادہ لچک دکھائی ہے۔ حکمت اچھی بات ہے مگر آپ مخالف کو جتنا ڈھیل دیتے ہیں وہ اتنا ہی سر پر چڑھتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ اور آئین پر نقب نہیں لگنے دیں گے۔ عورتوں کو ڈھال بنانے والے بزدل ہیں۔