راولپنڈی: ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے مزید 36کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی
راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جج مسٹر جسٹس طارق اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عوامی تحریک کے گرفتار مزید 36 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ ایک ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے جانے کی صورت میں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں ہائی کورٹ 17کارکنوں کو ضمانت پر رہاکر چکی تھی ائرپورٹ پولیس نے ان 53کارکنوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر گرفتار کیا تھا۔