مڈٹرم الیکشن کے سوا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کے سوا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ایسی صورتحال پیدا ہونے ہی نہیں دیتے، وزیراعظم سے استعفیٰ کس بنیاد پر مانگا جا رہا ہے، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تو اصلاحات کیسے ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمٹیاں بنانے میں اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی۔