• news

کوئٹہ میں 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پولیس کے مطابق تھانہ شالکوٹ کے اہلکاروں نے نواحی علاقے کیچی بیگ کلی باروزئی سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد کرلیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ دونوں افراد کی نعشوں کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ واضح رہے بدھ کے روز ملنے والی نعشوں کی تعداد تین ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن