ہنڈراس : مسلح افراد کی میت لینے آنیوالوں پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک
ٹیگو سی گالپا (اے پی پی) ہنڈراس میں مسلح افراد نے ایک میت خانے سے میت لینے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنڈراس کے شہر سان پیڈورو سولا میں جوزلیوس ٹریرو کے خاندان والوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ ٹریرو کی نعش لینے کیلئے میت خانے میں آئے۔ ملک کے قومی سلامتی اور تفتیشی فورس کے سربراہ جرمن الفارو نے بتایا کہ حملہ آور دو گاڑیوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ٹریرو کے خاندان کے 4 افراد کے علاوہ میت خانے کے عملے کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔
جبکہ ٹریرو خاندان کا ایک دوست بھی ہلاک ہوا ہے۔