حج سیزن کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ
جدہ (اے پی پی) سعودی حکومت نے حج سیزن کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یہ اضافہ ’’انفکشن الائونس‘‘ کی مد میں دیا جائے گا۔ سعودی وزیرسول سروس عبدالرحمن البرق سرکاری ملازمین کو انفکشن الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ وہ ملازمین جو ان مساجد کے گیٹوں اور احاطوں میںتعینات ہیں ان کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ انتظامی معاملات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا ۔
حج سیزن/تنخواہیں