• news

39 مریضوں سے ریپ کرنے والا برازیلی ڈاکٹر گرفتار

پیراگوئے (بی بی سی) پولیس نے 39 مریضوں کو ریپ کرنے والے 70 سالہ برازیلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ عبدل مسیح نامی ڈاکٹر پیراگوئے کے دارالحکومت اسئنسیان کے ایک علاقے میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا، اسے پیراگوئے اور برازیل کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا۔ اس کی گرفتاری پر ریپ کا شکار ہونے والی خواتین نے ٹوئٹر اور فیس بک پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عبدالمسیح کو سب سے پہلے 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے ایک ملازم نے اس کی شکایت برازیلی حکام کو کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف 39 خواتین کے ریپ کی شکایات درج کروائیں جس میں متعدد واقعات اس کے کلینک کے اندر پیش آئے۔
ڈاکٹر گرفتار

ای پیپر-دی نیشن