• news

رواں برس افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ پیداوار کا خدشہ ہے: ویکتوایوانوف

ماسکو (اے پی پی) روس کے ادارہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ ویکتوایوانوف  نے  رواں برس افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ پیداوار کا خدشہ ظاہرکیا ہے  ۔ روسی میڈیا کے مطابق ویکتوایوانو  نے بتایا کہ  اس سال افغانستان میں پوست کے کھیتوں کا رقبہ بڑھ کر ڈھائی لاکھ ہیکٹر ہوگیا ہے  اور یہ مقدار 700 سے 800 ٹن ہیروئن کی پیداوار کیلئے کافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال کے دوران روس میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو سزا دی گئی ہے جن کا تعلق 52ہزار مجرم گروہوں سے تھا۔
افغانستان/منشیات

ای پیپر-دی نیشن