خنجر سے حملہ‘ نیٹو فوجی ہلاک‘ امریکی صحافی کو چوبیس گھنٹے میں افغانستان چھوڑنے کا حکم
کابل (رائٹرز+این این آئی) افغانستان میں بغاوت کی خبر شائع کرنے پر افغان حکومت نے ایک امریکی صحافی کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ افغان اٹارنی جنرل نے نیو یارک ٹائمز کے صحافی ماتیوروزنبرگ کو 24 گھنٹوں میں افغانستان سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ملک میں واپس آنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔ اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی سے ان کی خبروں کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں لیکن وہ اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام ہوئے۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حالیہ انتخابی کشیدگی کی وجہ سے بغاوت کا امکان ہے اور یہ کہ ڈاکٹر عبد اللہ کے حامی اقتدار پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ممکنہ بغاوت کے بارے کئی وزراء نے بتایا تھا۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر جاں بحق ہوئے ہیں۔ کنڑ پولیس سربراہ عبد الحسیب سید خلیلی نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہی۔ ادھر ریڈ کراس کی سربراہ مونیکا زینریلی نے اپنے 5مغوی ورکرز کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
انہیں 14 اگست کو افغان صوبے ہرات سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔