• news

زرداری ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آج ہو گا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری ہنگامی طور پر دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں اور پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے قائدین نے سابق صدر سے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔ دبئی میں پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور فرحت اللہ بابر نہیں پہنچ سکے تھے۔ زرداری نے خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی کو آج کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ پی پی پی رہنمائوں سے موجو دہ صورتحال پر مشاورت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن