• news

وزیراعظم کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیسری بار شرکت‘ ارکان نے کھڑے ہوکر استقبال کیا‘ تقاریر کے نوٹس لیتے رہے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حالیہ  اجلاس کے دوران اجلاس میں تیسری بار شرکت کی، حکومتی و اپوزیشن ارکان نے نشستوں سے کھڑے ہو کر ڈیسک بجا کر استقبال کیا، ایک ایک کر کے تمام حکومتی و اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کر کے اپنی حمایت کا یقین دلاتے رہے۔ جب وزیر اعظم نواز شریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے تو حکومتی و اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تقاریر کے دوران مسلسل نوٹس لیتے رہے، وفاقی وزراء کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہا ۔  وزیراعظم کے ساتھ اگلی نشستوں پر وفاقی وزراء خواجہ آصف ، اسحق ڈار ، رانا تنویر اور خوجہ سعد رفیق بیٹھے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن