شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کا مقدمہ درج بلال بٹ سمیت 17 لیگی رہنما نامزد‘ 50 نامعلوم قرار‘ انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دئیے جانے والے دھرنے اور ان کے گھر کا دروازہ کھلوانے کے معاملہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے استعمال پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 بھی لگائی گئی ہے مقدمہ میں 2 خواتین رہنماؤں سمیت ایک نوجوان رہنما حمزہ شاہد لودھی کے خلاف بھی پہلا مقدمہ ہے جبکہ بلال بٹ کے خلاف 9 واں باقاعدہ نامزد پرچہ ہے۔تھانہ دولت گیٹ میں پرچہ درج کیا گیا‘پرچہ میں 17 لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح 50 لیگی رہنماؤں کو نامعلوم افراد میں شامل رکھا گیا ہے۔