• news

طاہر القادری نے شرکا کو نفلی اعتکاف کی نیت کرا دی، آج ڈی چوک میں نماز جمعہ کی امامت کراینگے، عمران نے بھی دعوت قبول کر لی نماز کے بعد آزادی کا جشن منانے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) عوامی تحریک کے  سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  انقلاب مارچ کے شرکاء کو نفلی اعتکاف  کی نیت کروا دی۔ ریڈ زون میں  خطاب کرتے ہوئے  طاہر القادری کا کہنا تھا کہ  انقلاب کے تمام شرکاء  نفلی اعتکاف کی نیت کر لیں۔ ان کی اعتکاف کی قبولیت کا سورج  جلد طلوع ہوگا اور اور  عوام  جلد انقلاب کی عید منائینگے۔ دریں اثناء طاہر القادری نے آج ڈی چوک میں نماز جمعہ کرانے کا اعلان کرا دیا، خد امامت کرینگے۔ تحریک انصاف سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی تمام عوام کو ڈی چوک میں نماز جمعہ پڑھنے کی دعوت دی جو تحریک انصاف نے قبول کر لی۔  عمران خان نے نماز کے بعد آزادی کا جشن منانے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن