• news

یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 7 روپے کلو‘ آٹا 55 روپے فی 20کلو مہنگا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 55  روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد چینی 56 اور آٹا کے 20 کلو کا تھیلا یوٹیلٹی سٹورز پر 680 سے بڑھ کر 735 کا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد بھی شروع کر دیاگیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز ملتان شہزاد خان کے مطابق ملتان شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت کا جلد خاتمہ کر لیا جائے جبکہ چینی کی قلت کو دور کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن