آل پاکستان کنونشن کے اختتام پر تحریک انصاف کے وکلاء اور عدلیہ بچائو کمیٹی کے تحت گو نواز گو، گو شہباز گو کے نعرے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور میں آل پاکستان وکلاء کنونشن کے اختتام پر تحریک انصاف کے گوہر نواز سندھو، فواد راٹھور، سردار اعظم، صفدر گل، سردار ارشد سمیت وکلاء کے ایک گروپ نے وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وکلاء نے ماڈل ٹائون واقعہ کے ذمہ داروں کو عدم گرفتاری پر ’گرفتار نواز گرفتار، لاقانونیت مردہ باد، لاشیں گرانے کی سرکار نہیں چلے گی۔ خادم اعلیٰ نامنظور، سیاسی وکلاء نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ عدلیہ بچائو کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی بھی ان وکلاء کا ساتھ دیتے ہوئے گو نواز گو اور گو شہباز گو کے نعرے لگاتے رہے۔