• news

رانا مشہود کے رشوت لینے کا معاملہ، مسلم لیگ ن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ابھی تک نہیں ہوا

لاہور (فرخ سعید خواجہ) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان کے فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک سے رشوت لینے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق کی کنوینرشپ میں قائم کی گئی سینیٹر رفیق رجوانہ اور صوبائی مشیر ذکیہ شاہنواز پر مشتمل  سہ رکنی کمیٹی ابھی تک اپنا اجلاس منعقد نہیں کرسکی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ ظفرالحق نے ابھی تک بحیثیت کنوینر کمیٹی کا اجلاس ہی طلب نہیں کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ راجہ ظفرالحق چاہتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ پارٹی کی سہ رکنی کمیٹی رانا مشہود کے بارے میں فیصلہ کرے، بہتر ہوگا کہ رانا مشہود ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرکے عدالت میں خود کو پاک صاف ثابت کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں اکثریت چاہتی ہے کہ اگر رانا مشہود ملزم ثابت ہوں تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی ضرور کی جائے، اس سے پارٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے صوبائی وزیر اوقاف میاں عطا محمد مانیکا  رانا مشہود کے استعفے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن