• news

نہم کے نتائج: لاہور‘ گوجرانوالہ میں ڈیڑھ‘ ڈیڑھ لاکھ‘ فیصل آباد کے 90 ہزار امیدوار فیل

لاہور+ فیصل آباد+ گوجرانوالہ+ ساہیوال+ بہاولپور (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈوں نے نہم کے سالانہ امتحان 2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر 2لاکھ 40ہزار 306طلباء وطالبات نے شرکت کی جس میں سے صرف 91ہزار 5 سو 58طلبہ کامیابی حاصل کر سکے اور مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 38.10 فیصد رہا۔ لاہور میں ناکام امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 48ہزار 748ہے۔ سائنس گروپ میں 87304  لڑکوں میں سے 29355  کامیاب ہوئے۔ سائنس گروپ بوائز میں کامیابی کا تناسب 33.51% رہا۔ تمام گروپس میں  لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ رہا۔ گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق ایک لاکھ 52 ہزار 750 امیدوار ناکام ہوئے۔ مجموعی طور پر 240088 امیدواران نے شرکت کی جس میں سے 87334 امیدوار کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 36.38 فیصد رہا۔ ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے جرم میں 66 امیدواروں کے خلاف کیس درج کئے جن میں سے 37 امیدواروں کو دو امتحانات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ فیصل آباد میں 90ہزار طلبا فیل ہوئے جبکہ 63ہزار پاس ہوئے۔ امتحانات 1لاکھ 53ہزار 978طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ 63 ہزار 184طلبا و طالبات پاس ہوئے۔ ساہیوال بورڈ کے 73310 امیدواروں میں سے صرف 26995 کامیابی حاصل کر سکے۔ سرگودھا بورڈ سے 197495 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 35635 کامیاب ہوئے۔ بہاولپور میں 82718 امیدواروں میں سے  31010 کامیاب رہے۔

ای پیپر-دی نیشن