• news

آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی 3 ماہ کی رخصت منظور‘ خالد خٹک قائم مقام مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  آئی جی اسلام آباد آفتاب احمد چیمہ  نے وفاقی حکومت سے بیرون ملک جانے کیلئے تین ماہ کی رخصت  لے لی۔ خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔  ترجمان وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ آفتاب چیمہ نے فوری چھٹی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔ انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔  تبادلے  کے معاملے  پر عوام کو گمراہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی چھٹی سے  کئی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن