حکومت دھمکیوں، طاقت کے استعمال سے گریز کرے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جائیں: الطاف حسین
لندن (آن لائن) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا جلد قابل قبول حل نکالا جائے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک صبر سے کام لیں، دھرنے والے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے بجائے شائستگی کا مظاہرہ کریں جبکہ حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔