روسی بحریہ کے سربراہ کی پہلی بار پاکستان آمد، نیول چیف سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کی دعوت پر رشین فیڈریشن نیول فورسز کے کمانڈر اِن چیف ایڈمرل وکٹر وی شرکَو پہلی دفعہ چار روزہ تاریخی دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں چیف آف دی نیول اسٹاف نے خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد معزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرسنل سٹاف آفیسرز سے متعارف کروایا گیا۔ بعدازاں ایڈمرل شرکَؤ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آصف سندھیلہ نے کہا پاک بحریہ پر خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں ہم روسی بحریہ کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔ ملاقات میں باہمی مشقوںکے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر پاکستان نیوی کے کردار اور بحرہند میں آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ روس کے کمانڈر اِن چیف کراچی میں فیلڈ کمانڈز کے علاوہ وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ائر اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایڈمرل وکٹر وی شرکَؤ ہائر نیول سکول، وِلاڈی ووسٹوک، رشین نیول اکیڈمی اور اکیڈمی آ ف دی جنرل سٹاف آف دی آرمڈ فورسز رشین فورسز کے گریجویٹ ہیں۔