• news

حکومت کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آئینی مدت پوری کرنے دی جائے: ملالہ

واشنگٹن (آئی این پی) عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے حکومت کی حمایت اور دھرنوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مخالف مظاہروں کا وقت نہیں۔ حکومت کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے‘ پاکستان میں تبدیلی کیلئے مضبوط عدالتی نظام‘ مضبوط جمہوریت‘ مضبوط میڈیا اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو امریکی ٹی وی چینل پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تمام تحریکیں اور مظاہرے بھی پرامن ہونے چاہئیں کسی پرتشدد مظاہروں کی حمایت نہیں کرتی۔ مجھے امید ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ جمہوریت کو استحکام ملے گا۔ پی بی ایس کے نیو آور ویک اینڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے جوش و جذبے نے انہیں امید دلائی جب جوان اور دوسرے لوگ اپنی جدوجہد شروع کریں گے اور اسے جاری رکھیں گے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا لیکن ہمیں اس سے پہلے کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن