• news

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک، 3 بھتہ خوروں سمیت 11 ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 35 سالہ عمران کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پاک کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ عنایت ہلاک ہو گیا جبکہ عزیز بھٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص گل حسن زخمی ہو گیا۔ مزید برآں بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں مسلح افراد نے ایک نوجوان 18 سالہ اکرم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ دریں اثناء رینجرز نے بنارس کے علاقے میں چھاپہ مار کر تین بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے جمالی گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کے قبضہ سے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
کراچی/ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن