• news

عمران بازاری زبان استعمال نہ کریں، انکے خلاف بھی قوم کو مواد دے سکتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل مین نے کہا ہے کہ عمران کی خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔ عمران بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ان پر تنقید نہیں کررہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے خلاف قوم کو مواد نہیں دے سکتے۔ عمران جمہوریت کی بات کریں اور اقتدار کی ہوس چھوڑ دیں۔ ان کی یوٹرن پالیسیوں اور بیانات سے پوری قوم واقف ہے۔سیاست میں غیر اخلاقی زبان کا آغاز شہباز شریف نے کیا۔ شہباز شریف مولاجٹ بن کر سیاسی رہنمائوں پر گندگی اچھالتے رہے۔ قدرت اور وقت نے شہباز شریف کو آج اپنا ماضی یاد دلایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن