• news

افغانستان میں پر تشدد واقعات کے باوجود پولیو کیخلاف جنگ جاری

کابل ( رائٹرز ) افغانستان میں پر تشدد واقعات کے باوجود پولیو کیخلاف بھی جنگ جاری ہے۔ وزارت پبلک ہیلتھ کے ٹریننگ دینے والے افسروسیم سجاد نے میڈیا کو بتایا رواں ہفتے ہیلتھ ورکرز مشرقی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں گھر گھر جا کرپولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ لوگ باہر نہیں نکلنا چاہتے ۔ پولیو سے بچائو کا واحد حل ویکسین ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ، نائیجیریا کے بعد افغانستان تیسرا ملک ہے جہاں پولیو ایک خطرہ بنا ہوا ہے ۔ 1999 میں پولیو کے 63 مریض سامنے آئے ۔ یہ تعداد کم ہو کر 2013 ء میں 14 تک آگئی اور رواں برس صرف 8 کیس رپورٹ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان میں 108 کیس سامنے آئے ہیں ۔
افغانستان /پولیو

ای پیپر-دی نیشن